
اسلام آباد(آئی پی ایس) پیپلز پارٹی نے عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کے عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔
پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان مخالف بیان پراحتجاج کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں احتجاج کی حکمت عملی کوجلد حتمی شکل دے دی جائیگی۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کا ملک کے خلاف بیان کا معاملہ پارلیمان کے اندربھی اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والی تحریک انصاف پاکستان مخالف بیان پرمعافی مانگے۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتیہوئے کہاہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔
آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، انشا اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہنا ہے کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں کیعمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیاآج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں ہیں۔انشااللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر ہی چکے،اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے،عمران سے اب بھی کہتا ہوں،ہوش کے ناخن لو، باز آ جا،محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا۔