اسلام آباداہم خبریں

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے دبائو میں ہے،شیراز کیانی

سابق اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور ممبر ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے دبائو میں آکر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ایک دفعہ شیڈول جاری کرکے اسے کس کے کہنے پر روکا گیا؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 یونین کونسلز پر مشتمل بہترین لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا تھا جس میں انتہائی با اختیار میئر کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹ سے ہونا تھا تاہم ن لیگ نے عدالت سے وہ ایکٹ ختم کروایا اور 2015 کے بلدیاتی قانون پر انتخابات ہونے ہیں ہمیں اس قانون پر شدید تحفظات ہیں تاہم پھر بھی پی ٹی آئی میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ میدان چھوڑ کر بھاگ رہی ہے کیونکہ ان کو اپنی کارکردگی کا اچھی طرح پتہ ہے الیکشن کمیشن اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے بلاوجہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجرا میں تاخیر کی جارہی ہے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں عام انتخابات کا مطالبہ بھی اپنی جگہ قائم ہے کیونکہ اس وقت جس طرح امپورٹڈ حکومت ملکی امور چلا رہی ہے اس سے ملک مزید پسماندگی میں دھنس رہا ہے اور امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کے لئے الیکشن ناگزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker