لاہور(آئی پی ایس)حکومت نے غریب عوام کوایک اور مہنگائی کا ٹیکہ لگا دیا
یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 95 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا، 260 روپے میں ملنے والا گھی اب 355 روپے کلو میں ملے گا۔
یوٹیلٹی سٹورز پروفاقی حکومت نے سبسڈائزگھی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ۔سبسڈائز گھی کی قیمت میں 95 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد سبڈائز گھی کی قیمت 260 روپے سے بڑھا کر 355 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بدھ سے کر دیا گیا ہے،
حکام کے مطابق گھی کی قیمتوں میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے سے ہوا ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر ابھی بھی 100 روپے فی کلو سے زائد سبسڈی دے رہی ہے، قیمت میں اضافہ آن لائن سیل سسٹم پر آگیا ہے۔