کراچی(آئی پی ایس)انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے،
انٹر بینک میں بدھ کو ڈالر 66 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 197 روپے 80 پیسے کا ہو گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی آغاز رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار 924 پر موجود ہے۔