تجارت

ایسی کوئی پابندی نہیں،ہمسایہ سے ہی پوچھ لیں،شیریں مزاری کیا کچھ کہہ گئیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)روس سے تیل خریدنے پر کوئی پابندی نہیں،بھارت سے ہی پوچھ لیں،صرف امریکہ کا خوف ہی ہے جو موجودہ حکومت کو سستا تیل خریدنے سے روک رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما نے مفتاح اسماعیل کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ یہ شخص جھوٹا ہے ،یہ کہتا ہے کہ ” ہم 45دن کے بعد روس سے تیل خریدیں گے ،اگر پابندیاں نہ لگیں“،مسٹر روس سے تیل کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں ہے ،بھارت سے ہی پوچھ لو۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرہم پر پابندیاں نہ لگائی جائیں تو ہم روس سے سستا تیل خرید سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker