اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی نے (ن)لیگ کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

لاہور(آئی پی ایس)پیپلزپارٹی نے (ن)لیگ کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب کابینہ قلمدانوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 5 وزارتوں کے قلمدان فوری مانگ لیے ہیں جب کہ پانچ وزیروں کا فوری طور پر حلف لینے کا عمل مکمل کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان کابینہ کے معاملے پر جاری ڈیڈلاک کو جلد مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جا ئے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینئر وزیر نہ بنائے جانے پر(ن)لیگ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے تاہم (ن)لیگ نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker