اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بالآخر عوام کی سنی گئی،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان غیر قانونی قرار دیدیا۔

 

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان کیے جا رہے ہیںجو غیر قانونی ہے ۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنایا جن میں سیف سٹی کی جانب سے ای چالان کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف تمام درخواستیں منظور کرلیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم دیا کہ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کے ای چالان غیر قانونی ہیں۔

 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان کیے جا رہے ہیں،بغیر قانون سازی گاڑیوں کے ای چالان نہیں کیے جاسکتے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ای چالان غیر قانونی طور پر کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں کے ذریعے چالان کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں، وکیل نے استدعا کیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ای چالان کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker