اہم خبریںپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق تمام سٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی جاری ہے، عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے تاریخی سبسڈی کا اجرا کیا ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق چینی 85 روپے فی کلو کی بجائے 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے دستیاب ہیں۔ جبکہ گھی پر 100 روپے فی کلو کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ اس سے پہلے کسی وفاقی حکومت نے اتنی وافر سبسڈی فراہم نہیں کی۔اسکے علاوہ دالوں اور چاول کی قیمتوں پر بھی 20۔30 فیصد ڈسکاونٹ دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker