
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 18کے افسر آصف علی خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ایسٹ سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا چارج سونپ دیا گیا ہے ،گریڈ 17کے افسر سجاد اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ویسٹ کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ایسٹ کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
میاں عثمان الدین سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹو ایچ آر ڈی کا عارضی چارج دیدیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں گریڈ 16کے ایڈمن آفیسر جان نثار سے اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ای ایم ڈائریکٹوریٹ ٹو کا چارج واپس لے کر انہیں ایڈمن آفیسر لا ڈائریکٹوریٹ تعینات کر دیا گیا ہے ،کلثوم بی بی سے ہیومن ریسورس آفیسر ٹو ایچ آر ڈی ون کا چارج واپس لے کر انہیں اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ای ایم ڈائریکٹوریٹ ٹو کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
محمد عمران سے اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر ای ایم ڈائریکٹوریٹ ٹو کا چارج واپس لے کر انہیں ایچ آر او ٹو ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔