اسلام آباد(آئی پی ایس)ہائی پروفائل مقدمات میں مبینہ مداخلت پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس 3جون کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ 3جون کو سماعت کرے گاجبکہ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر لاءآپریشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ،لارجر بینج نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر لاءآپریشن کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )رولز میں ترمیم کے طریقہ کار کی رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ ای سی ایل سے نکالے گئے کابینہ ارکان کے ناموں کی فہرست بھی مانگی گئی ہے ۔