تجارت

عوام کو جھٹکے پے جھٹکا،بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، نیپرا نے بجلی مزید 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، بجلی مہنگی ہونے کے بعد صارفین کوآئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی۔ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کرلی گئی۔

 

 

نیپرا اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ،سماعت میں نیپرا ممبران انجئنیر رفیق احمد شیخ اور مقصود انور خان بھی موجود تھے۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے ، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا

 

،اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔واضح رہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی تھی، صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker