بین الاقوامی

چھ بچوں کو کنویں میں پھینک دیا گیا،وجہ کیا بنی ؟دل ہلادینے والی خبر آگئی

 

نئی دہلی (آئی پی ایس) ماں نے سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آکر اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 ماہ سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker