اہم خبریںپاکستان

گرین ہاوس منصوبے کیلئے آغا اسٹیل اور صائمہ گروپ کا اشتراک

کراچی(آئی پی ایس ) اپنی نوعیت کے ملک کے پہلے ماحول دوست گرین ہا وسنگ اسٹرکچر منصوبے "صائمہ پریمیئم ریزیڈنسی”کوگرین الیکٹرک آرک فرنس ٹیکنالوجی، اسٹیل ری بارزکی فراہمی کیلئے ملک کی معروف اسٹیل منیوفیکچرنگ کمپنی آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ نے معروف تعمیراتی کمپنی صائمہ گروپ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

صائمہ گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں معیار اور اعتماد کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس نے اپنے صارفین کیلئے مختلف رہائشی اور کمرشل میگا پراجیکٹس کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اس موقع پر صائمہ گروپ کے چیئرمین ذیشان ذکی نے کہا کہ ہم صائمہ پریمیئم ریذیڈنسی کو پاکستان کے پہلے ماحول دوست گرین ہاوسنگ اسٹرکچر منصوبے کے طور پر شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں جو خصوصی طورپر آغا اسٹیل کی جانب سے فراہم کردہ بہترین اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ترین ریبارزسے تعمیر کیا جائے گا۔

ماحولیات کے حوالے سے شعور رکھنے والی کمپنی میں تبدیل ہونے کے ہمارے طویل المدتی اہداف کے مطابق ہمارا مقصد ایسے اداروں کے ساتھ اشتراک کرنا ہے جو ہمارے مستقبل کے رہائشی منصوبوں کو پائیدار ترقی دینے کیلئے ہماری اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وژنری منصوبے کیلئے ہمیں آغا اسٹیل سے بہترشراکت دار نہیں مل سکتا تھا کیونکہ یہ واحد کمپنی ہے جو گرین اسٹیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے 100فیصد معیاری اسٹیل فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر معاہدے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے آغا اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے پہلے ماحول دوست گرین اسٹرکچر منصوبے کو اسٹیل فراہم کرنے کیلئے صائمہ گروپ کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے۔یہ معاہدہ سرسبز پاکستان کے ہمارے وژن اور عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آغا اسٹیل نے 2 اعشاریہ25میگا واٹ کے سولر پراجیکٹ کی تنصیب اور قابلِ تجدید توانائی کیلئے اینگرو انرجی کے ساتھ ٹرم شیٹ پر ستخط کرکے اپنی توانائی مکس کی پائیداری کے ذریعے ایک سبز اسٹیل انقلاب کی داغ بیل ڈالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ اسکریپ پر مبنی الیکٹرک آرک فرنس(ای اے ایف)ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قدرتی وسائل کی ضرورت کو کم کرتے ہیں۔ہمار اCO2اسکوپ گرین ہاس گیسوں کا اخراج اور توانائی کی کھپت کی شدت اسٹیل بنانے کے عالمی اوسط سے تقریبا7گناکم ہے جو گرین آرک فرنس ٹیکنالوجی کو ماحول دوست بناتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker