
وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کاموں کا اجرا کیا جارہا ہے اس ضمن میں یکم جون کو سیکٹر آئی بارہ میں باقاعدہ ترقیاتی کام شروع کر دئیے جائیں گے۔ابتدائی طور پر I-12/2 اور I-12/3 سے ان ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ I-12/1 اور I-12/4 کے ترقیاتی کاموں کا اجرا 42 (ایف) کے تحت جلد ہی کردیا جائے گا۔ سیکٹر I-12/2 اور I-12/3 کے ترقیاتی کام سب سے کن بولی دینے والی کمپنی کو ایوارڈ کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت سیکٹر I-12/2 اور سیکٹر I-12/3 کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، سیورج نیٹ ورک، گلیوں کی تعمیر، کلورٹس سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جبکہ ان ترقیاتی کاموں کو پندرہ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ان ترقیاتی کاموں پر 542.788 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔واضح رہے عرصہ دراز اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التوا کا شکار تھے ۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔