تجارت

عوام پر کتنے اضافی ٹیکسز لگیں گے؟نئے مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات لیک

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں سالانہ ترقیاتی ، وفاقی منصوبے کی منظوری دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی نے کہا کہ اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، مہنگائی ، برآمدات ، درآمدات ، ترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائیں گے ، آئندہ مالی سال کیلئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف سات ہزار 255 روپے رکھا جانے کا مکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ مالی سال میں کسٹم ڈیوتی کی مد میں 843 ارب وپے کی وصولی کی تجویز دی گئی ہے ، دفاع کی مد میں 1586 ارب روپے ، قرض اور قرض پر سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker