
لندن(آئی پی ایس)ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں ایک پرائیویٹ گارڈن میں ہیلی کاپٹر گر گیا ، حادثے میں چاروں مسافر محفوظ رہے۔
ہفتے کے روز نیلے رنگ کا ایک ہیلی کاپٹر پرائیویٹ گارڈن کے ٹینس کورٹ میں گر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے اس حادثے میں محفوظ رہے۔ جائے حادثہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے دو ٹکڑے ہوچکے ہیں ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔