اسلام آباد(آئی پی ایس)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور لیگولیٹری اتھارٹی کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے
جس پر یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 10بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرابنیادی ٹیرف کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرے گا
نیپرا ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے جس کے بعد رواں ہفتے ہی نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی
اور نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے ، نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24روپے سےتجاوز کر سکتا ہے۔