اہم خبریںپاکستان

دفترخارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تصور کو مسترد کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) دفترخارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تصور کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زیر بحث دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ،مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے

اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker