
لاہور (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں۔پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے۔
سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔
صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔