اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 538میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے زائد ہوگیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker