
اسلام آباد(آئی پی ایس)سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات سے کیسے چلے گی یہ حکومت؟جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان گھر میں بھی بیٹھ جائے تو یہ گیارہ اتحادی پارٹیاں ایک مہینے بھی اکھٹی نہیں چل سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں چلے گا۔شیخ رشید احمد نے لکھا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے،
ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کی گیارہ اتحادی پارٹیاں جتنا بھی زور لگا لیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے اور آج بھی یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لئے آئے ہیں۔