اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلوچستان : بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع

 

کوئٹہ(آئی پی ایس) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کیلیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام مکمل ہوچکا

32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوجائے گی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل تقسیم کئے جا رہے ہیں، سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں۔

32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں، جن میں 132 خواتین بھی شامل ہیں

جب کہ 32 اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد کل بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔

صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کوئٹہ اور لسبیلہ میں ڈی لیمٹیشن کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔

فرح عظیم شاہ نے بتایا کہ انتخابی عمل کے لیے 4.3 ملین فنڈ جاری کیے گئے ہیں

بلدیاتی انتخابات کے لیے آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے

، ہماری کوشش ہے ذیادہ سے ذیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں، تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل ہے، امیدواروں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker