فن و فنکار

آریان خان منشیات کیس میں بری

ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں عدم شواہد کی بنا پر تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے

 

جس کے لیے انہوں نے گزشتہ سال 20 دن سے زائد حراست میں گزارے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب، این سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کے پاس آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، عدالت میں جب چارج شیٹ جمع کی گئی تو آریان خان کا نام نہیں تھا۔

 

آریان خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کے خلاف غلط کارروائی کے لیے ریاست کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے؟رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین میں بہت سی دفعات ہیں جو ایسے متاثرین کو عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دیتی ہیں کیونکہ غلط قید آرٹیکل 21 (زندگی اور آزادی کے حق کا تحفظ) اور آرٹیکل 22 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وغیرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker