اسلام آباداہم خبریں

یاسین ملک کو سزا،بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے،مریم ادریس

سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس نے تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے بے بنیاد مقدمات میں دی جانے والی سزا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت ایک سازش کے تحت تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز کو دبانا چاہتا ہے، مودی سن لے یاسین ملک ایک تحریک کا نام ہے اب ہر کشمیری بچہ یاسین ملک بن کر تحریک آزادی کشمیر کے مشن کو لیکر آگے بڑھے گا، حکومت پاکستان یاسین ملک کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائے، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم یاسین ملک اور انکے خاندان کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو بے بنیاد مقدمات میں دی جانیوالی سزا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، ناانصافی اور ظلم ہے، مودی سرکار نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور انصاف کاخون کیا ، یاسین ملک کو بولنے تک کا حق نہیں دیا گیا اور بھارتی عدالت نے اپنی مرضی کا فیصلہ سنا دیا، یاسین ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے مشن کے لیے جان تک قربان کرنے کا عزم کر رکھا ہے ایک لمحہ کے لئے بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، یاسین ملک کو مختلف جیلوں میں رکھا گیا، ظلم و تشدد کیا گیا، اہلیہ اور بیٹی کو نہیں ملنے دیا گیا تمام تر اذیتوں کے باوجود یاسین ملک کا حوصلہ بلند اور ارادہ پختہ ہے کہ آخری سانس تک کشمیریوں کی آواز بن کر آزادی کا نعرہ لگانا ہے، ایک سماجی وانسانی حقوق کی رہنما ہونے کے ناطے میں بین الاقوامی کمیونٹی، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے اپیل کروں گی وہ اس تمام صورتحال پر خاموش رہنے کے بجائے اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی بڑھتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم کو روکیں اور یاسین ملک کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی کا نوٹس لیں اور فی الفور یاسین ملک کو رہا کروائیں، مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں یاسین ملک اور ان کے خاندان کے ساتھ ہوں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker