اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرخزانہ کی وضاحتیں تو سن لیں لیکن عوام کہتےہیں کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے نے ہوش اڑا دیئے ہیں، اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے حکومت کوعوام کا خیال کیوں نہیں آیا،موجودہ اور سابق حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ عوام کیساتھ غلط ہو رہا ہے،سب اپنا فائدہ دیکھ رہے ہیں اور عوام بیچاری مر رہی ہے،عوام کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا۔
دوسرے شہری کا کہنا یہ حکومت تو کہہ رہی تھی کہ ہم پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، یہ عام کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ یہ سب پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جو معاہدے آئی ایم ایف سے کئے تھے اس کا خمیازہ اس حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔