اہم خبریںپاکستان

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا،فی لیٹر 30روپے اضافہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں مزید قرضہ نہیں دے گا ، جب تک ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker