اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی دن رات کی محنت رنگ لائی ۔ جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود اور تمام ایگزیکٹو ممبران سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن چیئرمین عامر علی احمد ، ممبر فنانس رانا شکیل اصغر ، ممبر اسٹیٹ نوید الہی، ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی 2 عرفان، ڈی ایف اے اور تمام بورڈ ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سی ڈی اے آفیسرز کا عید الانس بنیادی تنخواہ کے برابر اور ٹائم سکیل پرموشن منظور کر کے تمام سی ڈی اے آفیسرز اور ملازمین کے دل جیت لیے ۔
جوائنٹ اینڈ انفارمیشن سیکرٹری سی او اے شبِیر تنولی کے مطابق جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نعمت اللہ مسعود صاحب اور ایگزیکٹو ممبران سی ڈی اے آفیسر ایسوسی اپنے آفیسرز اور تمام سی ڈی اے ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن انشا اللہ تعالی چہرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر دن رات اپنے ادارے کی ترقی کے لیے بھرپور محنت کرے گی ۔