اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،3کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔

علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔بھارت کی قابض فورسز 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker