
لاہور(آئی پی ایس ) صوبائی وزارت تعلیم نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا، جن کا آغاز یکم جون 2022 سے 31 جولائی 2022 تک ہوگا۔ سندھ میں یکم اگست سے اسکول کھلنے کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے گا۔