اہم خبریںپاکستان

فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس)سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے چار افراد کو 30 مئی کو بیان کیلئے طلب کرلیا،منیر،آصف، وقار اور مظاہر بیگ کو نیب لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے ، چاروں افراد کو ایک ساتھ اور آج ہی نوٹس جاری کئے ہیں

نوٹس کے مطابق انکوائری میں پتہ چلا ہے کہ آپ کے پاس ملزمہ فرح خان سے متعلق ثبوت اور ریکارڈ موجود ہے، ملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم کے ثبوت اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں،نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور بینش نعمان کے دستخط سے جاری کئے گئے ہیں، نوٹس میں چاروں افراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور عدیل احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker