
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے مقامی صحافیوں کے لئے ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا سیشن میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس ورکشاپ میں قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جناب ڈاکٹر علی اکبر ، گلگت ڈگری کالج کے پروفیسر اعجاز شاہ اور قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کے پروفیسر سید ضیا اللہ شاہ نے شرکا کو مختلف پہلوں پر لیکچرز دیے ۔اس ورکشاپ میں شریک صحافیوں نے پی آئی ڈی کی جانب سے کئے جانے والے تربیتی ورکشاپ کو اہم قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسی مفید سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر اکبر علی نے کہا کہ ماحولیاتی صحافت متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور سلسلے میں صحافیوں کی بہتر تربیت عوامی سطح پر آگہی کے لئے اہم ثابت ہوگا۔ اس موقعے پروفیسر اعجاز احمد نے جنگلات کے کٹاو کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے صحافیوں پر زور دیا۔