
چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے چین کی حیاتیاتی و ماحولیاتی صورتحال پر رپورٹ برائے 2021جاری کی جس کے مطابق سال 2021میں چین کے حیاتیاتی و ماحولیاتی حالات نمایاں طور پر بہتر ہو چکے ہیں۔
فضائی معیار کے حوالے سے چین کے ۳۳۹ شہروں میں عمدہ فضائی کوالٹی والے دنوں کی اوسط شرح 87.5% تک ہو چکی ہے جس میں صفر اعشاریہ پانچ فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ PM2.5 کا اوسط ارتکاز تیس مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے جو پچھلے سال سے 9.1% کم ہے۔ اوزون کا اوسط ارتکاز ۱۳۷ مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے جو 0.7% کم ہے۔
قدرتی حیاتیات کے حوالے سے انڈیکس سال دو ہزار بیس کے مقابلے میں مستحکم رہا۔دو ہزار اکیس میں چین نے باضابطہ طور سانجیانگ یوان نیشنل پارک ، جائنٹ پانڈا نیشنل پارک ، شمال مشرقی شیر اور چیتے کا نیشنل پارک ، ہائی نان ٹراپیکل رین فاریسٹ اور وو ای ماونٹین نیشنل پارک ،سمیت دیگر نیشنل پارکس قائم کیے۔