کراچی(آئی پی ایس) سندھ میں تحریک انصاف کے 12رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ، نظر بند ہونے والوں میں عنایت علی رند اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے 12رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا ، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت دیگر رہنماں کو نظر بند کیا گیا۔نظر بند ہونے والوں میں عنایت علی رند اور عمرکوٹ سے دوست محمد میمن ، آفتاب احمد قریشی،حاجی حسین مگریو ، علی نواز شہانی،لجپت سورانی،دلاور ملکانی،کرشن شرمر شامل ہیں۔گرفتار افراد کو ایک ماہ کیلئے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے اور سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔