راولپنڈی(آئی پی ایس)جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس بحال کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے پیش نظر گزشتہ دو دن کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس سروس بند کردی گئی تھی تاہم لانگ مارچ کے خاتمے کا اعلان ہوتے ہی مسافروں کیلئے بس سروس دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔لانگ مارچ اوردھرنے کے خاتمے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے حالات بھی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔