اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا، مریم نواز

لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا

 

 

جبکہ عمران خان اور ان کا جتھہ املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف۔ عمران خان اور اس کا جتھہ گزشتہ رات آگ لگا کر بھاگ گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جتھہ اسلام آباد جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا جبکہ شہباز شریف نے جوانوں کا مورال بلند کیا اور مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ جا کر قوم کے زخموں پر مرحم رکھا جہاں جتھہ کل رات املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker