اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کا اقتدارسے ہٹنا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے، بلاول بھٹو

ڈیووس(آئی پی ایس)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا اقتدار سے ہٹنا پاکستان میں جمہوریت کے لئے سنگ میل ہے،پ

 

ڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کرکے پاکستان کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان کا اقتدار سے الگ ہونا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے۔

 

پاکستان میں وزرا اعظم کوغیرجمہوری طریقے سے ہٹانے کی تاریخ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ میری توجہ دنیا بھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پرمرکوز ہے۔ پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کے ذریعے ہی پاکستان کو آگے لے کرجایا جاسکتا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ اگرآپ سیاست میں ہیں تو آپ کو خوف کواپنے دل سے نکالنا ہوگا۔آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا اورپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker