اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران اگر یہ کام کردیں تو انتخابات کی تاریخ دیدیں گے ،وزیرداخلہ

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے پی ٹی آئی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لےآئیں توالیکشن تاریخ دے دیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لےآئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کےسہارا کےبغیر لوگ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker