اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے تمام راستے کھل گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے تمام راستے کھل گئے

 

،ایکسپریس وے سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ،راستے کھلے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے جلوس کے باعث بند کیے گئے راستے انتظامیہ کی جانب سے کھول دیئے گئے ہیں

ایکسپریس وے پر لگے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔

تاہم صبح آٹھ بجے سے ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان سے فیض آباد تک ٹریفک شدید جام تھی اور تقریبا دو گھنٹے تک لوگ ٹریفک میں پھنسے رہے تاہم سوا بجے کے قریب ایکسپریس وے سے کنٹینرز ہٹائے گئے اور ٹریفک کو رواں دواں کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker