اسلام آباد (آئی پی ایس ) پولیس کی طرف سے ڈی چوک پر شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوںنے جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشنزمیں ڈیرے ڈال دیئے
بڑی تعداد میں مظاہرین شہید ملت اور پریڈ ایونیو میٹرو اسٹیشن میں فرش پر نیند کے مزے لوٹنے لگے ، آنسو گیس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جہاں ایونیو پر جگہ جگہ آگ کے الائو جلا لئے گئے جبکہ گرین بیلٹ پر بھی مظاہرین کی بڑی تعداد رات گئے نیند پورے کرنے میں مصروف ہے ۔