اہم خبریںپاکستان

آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو قید کر سکتا ہے مگر آزادی کا خواب پابند سلاسل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حریت رہنما کو دی گئی سزا آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونکے گی، کشمیریوں کا حق خود ارادیت کوئی نہیں چھین سکتا۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حریت رہنما یاسین ملک کو دی گئی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹا گیا، یاسین ملک کو سزا دے کر بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل عام کیا۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیس نے بھارتی نام نہاد عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا، یک طرفہ انصاف نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، یاسین ملک کو ڈرانا یا دبانا بزدل بھارتی حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستانی قوم یاسین ملک کے ساتھ ہے، ہر با ضمیر انسان یاسین ملک کی سزا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یاسین ملک مظلوم کشمیریو ں کی آواز ہیں جسے دبانا ممکن نہیں ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی سزا کیخلاف آواز بلند کریں، یاسین ملک کی سزا سے جد و جہد آزادی میں تیزی آئے گی۔

کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں آزادی کے متوالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں پر ظلم وستم کا نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker