اہم خبریںبین الاقوامیپاکستان

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کوعمر قید کی سزا سنادی

نئی دلی / مظفر آباد(آئی پی ایس) بھارتی عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پر عمر قید کی سزا سنادی۔
نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 1987اور 1988میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے گزشتہ روز (منگل) سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یاسین ملک نے اس موقع پر اپنے وکلا ایڈووکیٹ میر عرفی، ایڈووکیٹ بشیر صدیق اورایڈووکیٹ غلام نبی شاہین سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمہ میں دفاع نہ کرنے کے دلی کی این آئی اے کی عدالت میں اختیار کئے گئے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker