کھیل

محمدحفیظ موجودہ صورتحال پر ناراض، سیاسی رہنماؤں سے سوال کردیا

لاہور(آئی پی ایس )سابق قومی کرکٹرمحمد حفیظ ملک کی موجودہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں کسی پٹرول اسٹیشن پرپٹرول دستیاب نہیں، اے ٹی ایم مشینوں میں کیش نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سیاسی فیصلوں سےعوام کا نقصان کیوں کیا جا رہا ہے؟

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں راستے بند کر دیے گئے۔راستوں کی بندش، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور بد امنی کے خدشے کے پیش نظر آئل کمپنیز نے پنجاب میں تیل کی ترسیل روک دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker