اہم خبریںپاکستان

‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی چوک کی کال دے دی

پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمیں اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں موقع ملا ہے کہ فیصلہ کریں ہم غلام رہیں گے یا آزاد ہوجائیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں،  حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرونگا، قوم سے کہتا ہوں جیلوں سے ڈرنا نہیں ہے، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے، میں خاص طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے چاہوں گا کہ وہاں سے لوگ نکلیں، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker