اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے 7 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے

اسلام آباد (آئی پی ایس) پولیس نے ڈی چوک میں پہنچے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے 7کارکنان گرفتار کرلیے جنہیں تھانہ رمنا اور تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker