راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کو مکمل سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کا دیگر تمام اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع کردیا گیا،ریجن کی اہم شاہراہوں کو 23 سے زائد مقامات سے سیل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل سیل کردئیے گئے، راولپنڈی ریجن کے تمام بس اڈوں کو سیل کردیا گیا،راولپنڈی کے چاروں اضلاع سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ،راولپنڈی اور دیگر اضلاع کی گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی گئی۔