بین الاقوامی

کچھ ممالک اور مخالف قوتیں ،چین سے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلا رہی

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ اس وقت کچھ ممالک اور چین مخالف قوتیں ،چین سے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلا رہی ہیں ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے
چین کے دورے پر آئی ہوئی اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشیل بیچلیٹ کا یہ دورہ افہام و تفہیم میں اضافے، تعاون کو مضبوط بنانے اور حقائق سامنے لانے والا دورہ ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشیل بیچلیٹ اس دورے کے ذریعے چین کی ترقیاتی راہ ، ترقیاتی تصور اور ثمرات نیز انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں تجربات اور پیش رفت کو جامع طور پر سمجھ سکیں گی۔
وانگ ای نے کہا کہ اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین، اس دورے کو ہائی کمشنر آفس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر مشترکہ مدد کرنے کے لیے اپنے تجربات پیش کرنےکو تیار ہے۔ اس وقت کچھ ممالک اور چین مخالف قوتیں ،چین سے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلا رہی ہیں ۔
امید ہے کہ ہائی کمشنر کے اس دورے سے حقائق ، دنیا کے سامنے آئیں گے اور جھوٹ اور افواہوں کا پول کھل جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker