اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کریک ڈاؤن کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں تھامنے والوں پرسنجیدہ سوالات اٹھارہاہے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے۔

 

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایا ہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ یہ کریک ڈاؤن(کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہاہے۔عمران خان نے کہا کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔

 

ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو روکا گیا نہ ہی ہم نے انکےکارکنان کیخلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker