اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

مارگلہ ہلزمیں لگنے والی آگ کا معاملہ ، چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس) مارگلہ ہلز کے علاقے میں لگنے والی آگ کے حوالے سے وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کی زیرِ صدارت پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ، ڈی سی اسلام آباد، ممبر انوائرمنٹ، ممبر انجینئرنگ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈرایکٹر انوائرمنٹ (ریجینل)، ڈرایکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈرایکٹر ایم پی او سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مارگلہ ہلز کے علاقے کی موجودہ صورتحال سمیت فائیر مینجمینٹ پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگتے ہی اسکی مؤثر روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا جائے۔

مزیدبرآں متعلقہ شعبہ جات کے افسران کی جانب سے چئیرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فائیر سیزن کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملے کی تعداد میں مزید 100 افراد کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو کہ پہلے سے موجود عملے میں شامل ہوجائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔ بریفننگ کے دوران انکو مزید بتایا گیا کہ اس اضافی عملے کو مونال، بہارہ کہو، ڈی ٹوئیلو سمیت لوہ دندی کے علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں اس سے بچاؤ کے رسپانس کو مزید بہتر کیا جاسکے۔ اسی طرح چیک پوسٹس پر اضافی عملے کی تعیناتی سمیت مزکورہ علاقوں میں پیٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایات چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ شعبہ جات کو جاری کی گئیں۔

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ڈی جی انوائرمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے میں کام کرنے والے عملے کو حفاظتی لباس فراہم کیا جائے اور انکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں تاکہ آگ بجھانے کے دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔

علاوہ ازیں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا چونکہ جنگلات اور پہاڑوں پر آگ بھجانا انتہائی مشکل کام ہے اور اکثر مقامات پر انسان کہ پہنچ تقریباً ناممکن ہوتی ہے اس لئے مستقبل میں بڑی آگ کو بجھانے کے لئے این ڈی ایم اے سے فضائی مدد حاصل کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑ اور جنگلات اسلام آباد کا حسن ہیں انکی حفاظت ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حسن کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker