اہم خبریںپاکستان

لانگ مارچ کے راستوں کی بندش کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عامر محمود کیانی نے لانگ مارچ میں رکاٹوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے جبکہ کیٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی انتظامیہ کو روکا جائے۔استدعا کی گئی کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے، درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک میں پر امن ریلیاں کرنے کے خلاف کسی ایکشن سے روکا جائے۔دریں اثنا پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرکا کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں، 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker