
پشاور (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بغیر پروٹوکول پشاور صدر کا دورہ، لوگوں کا رش لگ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اچانک صدر بازار پہنچ گئے۔ عمران خان عوام میں گھل مل گئے۔ عمران خان کو دیکھ کر بازار میں لوگوں کا رش لگ گیا، لوگوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ لوگوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ساتھ تھے۔